27 مئی 2011 - 19:30

امریکہ اور کینیڈا کی سخت مخالفت کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران، اقوام متحدہ کے فروغ اور آبادی کمیشن کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔

ابنا: امریکہ اور کینیڈا کی سخت مخالفت کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے فروغ اور آبادی کمیشن کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کی نمائندگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسحاق آل حبیب نے امریکہ اور کینیڈا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کویہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کمزور ممالک پر رائے بدلنے یا انھیں دیگر ممالک کے خلاف اکسانے کے لئے دباؤ ڈالے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کا ایک فعال رکن ہے  اور اقوام متحدہ کے کسی ادارے میں رکنیت ملے یا نہ ملے پھر بھی ایران اپنی ذمہ داری کو پورا کرتا رہےگآ انھوں نے کہا کہ کینیڈا اور امریکہ کے نظریات اتنے اہم نہیں ہیں کہ ان کا جاوب دیا جائے واضح رہے کہ امریکہ اور کنیڈا کی شدید مخالفت کے باوجود ایران اقوام متحدہ کے فروغ اور آبادی کمیشن کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔ ایران اس کمیشن کا پہلے بھی رکن رہا ہے آبادی کے سلسلے میں مغربی ممالک کی غیر اخلاقی حرکات جن میں سقط جنین اور جنسی حقوق نیز دیگر غیر اخلاقی امور شامل تھے ایران ان کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت